Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 11
مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ
مَنْ ذَا الَّذِيْ : کون ہے جو يُقْرِضُ اللّٰهَ : قرض دے گا اللہ کو قَرْضًا حَسَنًا : قرض حسنہ فَيُضٰعِفَهٗ : پھر وہ دوگنا کرے گا اس کو لَهٗ : اس کے لیے وَلَهٗٓ اَجْرٌ : اور اس کے لیے اجر ہے كَرِيْمٌ : عزت والا
کون ہے جو اللہ کو قرض دے؟ اچھا قرض، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے، اور اُس کے لیے بہترین اجر ہے
[مَنْ ذَا الَّذِيْ : کون ہے وہ جو ] [ يُقْرِضُ اللّٰهَ : قرض دے اللہ کو ] [ قَرْضًا حَسَنًا : ایک خوبصورت قرضہ ] [ فَيُضٰعِفَهٗ : نتیجۃً وہ کئی گنا کرے اس (قرض) کو ] [ لَهٗ : اس (قرض دینے والے) کے لیے ] [ وَلَهٗٓ: اور اس کے لیے ] [ اَجْرٌ كَرِيْمٌ: ایک باعزت اجر ہے ] (آیت ۔ 11) من ذا دراصل من ذالک ہے یعنی کون ہے وہ فیضعفہ کا فاسببیہ ہے اس لیے یضعف حالت نصب میں ہے۔
Top