Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 20
اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ١ؕ كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا١ؕ وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ۙ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
اِعْلَمُوْٓا : جان لو اَنَّمَا : بیشک الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا : دنیا کی زندگی لَعِبٌ : کھیل ہے وَّلَهْوٌ : اور دل لگی ہے وَّزِيْنَةٌ : اور زینت ہے وَّتَفَاخُرٌۢ : اور باہم فخر کرنا بَيْنَكُمْ : آپس میں وَتَكَاثُرٌ : اور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا فِي الْاَمْوَالِ : مال میں وَالْاَوْلَادِ ۭ : اور اولاد میں كَمَثَلِ غَيْثٍ : مانند مثال ایک بارش کے ہے اَعْجَبَ الْكُفَّارَ : خوش کیا کسانوں کو نَبَاتُهٗ : اس کی نباتات نے ثُمَّ يَهِيْجُ : پھر وہ خشک ہوجاتی ہے فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا : پھر تم دیکھتے ہو اس کو کہ زرد ہوگئی ثُمَّ يَكُوْنُ : پھر وہ ہوجاتی ہے حُطَامًا ۭ : ریزہ ریزہ وَفِي الْاٰخِرَةِ : اور آخرت میں عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙ : سخت عذاب ہے وَّمَغْفِرَةٌ : اور بخشش مِّنَ اللّٰهِ : اللہ کی طرف سے وَرِضْوَانٌ ۭ : اور رضا مندی وَمَا : اور نہیں الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ : دنیا کی زندگی اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ : مگر دھوکے کا سامان
خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہو گئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہو گئے پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو گئی پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے اِس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹی کے سوا کچھ نہیں
[اِعْلَمُوْٓا : تم لوگ جان لو ] [ اَنَّمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا : کہ دنیوی زندگی تو بس ] [ لَعِبٌ وَّلَهْوٌ وَّزِيْنَةٌ: کھیل کود ہے اور تماشہ ہے اور زینت ہے ] [ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيْنَكُمْ : اور فخر کرنا ہے آپس میں ] [ وَتَكَاثُرٌ: اور ایک دوسرے پر کثرت حاصل کرنا ہے ] [ فِي الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ ۭ : مال اور اولاد میں ] [كَمَثَلِ غَيْثٍ : (نیز دنیوی زندگی) کسی بارش کی مثال کی طرح ہے ] [ اَعْجَبَ : دلکش لگا ] [ الْكُفَّارَ : کسان کو ] [ نَبَاتُهٗ : جس کا سبزہ ] [ ثُمَّ يَهِيْجُ : پھر وہ زور پر آتا ہے ] [ فَتَرٰىهُ : تو تو دیکھتا ہے اس کو ] [ مُصْفَرًّا : پیلا پڑتے ہوئے ] [ ثُمَّ يَكُوْنُ حُطَامًا ۭ: پرھ وہ ہوجاتا ہے روندا ہوا ] [وَفِي الْاٰخِرَةِ : اور آخرت میں ] [ عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙ : شدید عذاب ہے ] [وَّمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ : اور مغفرت ہے اللہ ( کی طرف) سے ] [ وَرِضْوَانٌ ۭ : اور (اس کی) رضا مندی ہے ] [وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ : اور دنیوی زندگی (کچھ) نہیں ہے ] [ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ : سوائے دھوکے کے سامان کے ] (آیت ۔ 20) کمثل غیث کا تعلق الحیوۃ الدنیا سے ہے ۔ یعنی انما الحیوۃ الدنیا کمثل غیث ۔
Top