Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 105
وَ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ وَ لِیَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَ لِنُبَیِّنَهٗ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نُصَرِّفُ : ہم پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیتیں وَلِيَقُوْلُوْا : اور تاکہ وہ کہیں دَرَسْتَ : تونے پڑھا ہے وَلِنُبَيِّنَهٗ : اور تاکہ ہم واضح کردیں لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ : جاننے والوں کے لیے
اِس طرح ہم اپنی آیات کو بار بار مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں اور اس لیے کرتے ہیں کہ یہ لوگ کہیں تم کسی سے پڑھ آئے ہو، اور جو لوگ علم رکھتے ہیں ان پر ہم حقیقت کو روشن کر دیں
وَكَذٰلِكَ [ اور اس طرح ] نُصَرِّفُ [ ہم پھیر بدل کر بیان کرتے ہیں ] الْاٰيٰتِ [ نشانیوں کو ] وَلِيَقُوْلُوْا [ اور نتیجتا وہ کہتے ہیں ] دَرَسْتَ [ تو نے سبق پڑھا ] وَلِنُبَيِّنَهٗ [ اور تاکہ ہم واضح کریں اس کو ] لِقَوْمٍ [ ایسے لوگوں کے لئے ] يَّعْلَمُوْنَ [ جو علم رکھتے ہیں ]
Top