Mutaliya-e-Quran - Al-Haaqqa : 34
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ
وَلَا يَحُضُّ : اور نہیں ترغیب دیتا تھا عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ : اوپر مسکین کے کھلانے کے
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
[وَلَا يَحُضُّ : اور ترغیب نہیں دیتا تھا (کسی کو)][ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ : مسکین کے کھانا (کھلانے) پر ] ح ض ض (ن) حَضًّا کسی کام پر اکسانا۔ ترغیب دینا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 34 ۔ (تفاعل) تَحَاضًّا ایک دوسرے کو ترغیب دینا۔ وَلَاتَحٰفُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِیْنَ (اور تم لوگ باہم ترغیب نہیں دیتے مسکین کے کھانا (کھلانے) پر۔ 89:18 ۔ تَحٰضُّوْنَ دراصل تَتَحٰضُّوْنَ ہے جس کی ایک تا گری ہوئی ہے۔
Top