Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 100
اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ اَنْ لَّوْ نَشَآءُ اَصَبْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ١ۚ وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ
اَوَلَمْ : کیا نہ يَهْدِ : ہدایت ملی لِلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَرِثُوْنَ : وارث ہوئے الْاَرْضَ : زمین مِنْۢ بَعْدِ : بعد اَهْلِهَآ : وہاں کے رہنے والے اَنْ : کہ لَّوْ نَشَآءُ : اگر ہم چاہتے اَصَبْنٰهُمْ : تو ہم ان پر مصیبت ڈالتے بِذُنُوْبِهِمْ : ان کے گناہوں کے سبب وَنَطْبَعُ : اور ہم مہر لگاتے ہیں عَلٰي : پر قُلُوْبِهِمْ : ان کے دل فَهُمْ : سو وہ لَا يَسْمَعُوْنَ : نہیں سنتے ہیں
اور کیا اُن لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوتے ہیں، اِس امر واقعی نے کچھ سبق نہیں دیا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے قصوروں پر انہیں پکڑ سکتے ہیں؟ (مگر وہ سبق آموز حقائق سے تغافل برتتے ہیں) اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں، پھر وہ کچھ نہیں سنتے
[ اَوَ : اور کیا ] [ لَمْ يَهْدِ : رہنمائی نہیں کی ] [ لِلَّذِيْنَ : ان کے لیے جو ] [ يَرِثُوْنَ : وارث ہوئے ] [ الْاَرْضَ : زمین کے ] [ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَآ : اس کے رہنے والوں (کی ہلاکت ) کے بعد ] [ اَنْ : کہ ] [ لَّوْ : اگر ] [ نَشَاۗءُ : ہم چاہیں ] [ اَصَبْنٰهُمْ : تو ہم پہنچیں ٹھیک ان کو ہی ] [ بِذُنُوْبِهِمْ : بسبب ان کے گناہوں کے ] [ وَنَطْبَعُ : اور ہم چھاپ لگا دیتے ہیں ] [ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ : ان کے دلوں پر ] [ فَهُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ : تو وہ لوگ نہیں سنتے ] آیت نمبر 100 میں مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَآ میں مِنْۢ بَعْدِ کے بعد ہلاکت کا لفظ محذوف ہے اور یہ پورا فقرہ لَمْ يَهْدِ کا فاعل ہے ۔
Top