Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 10
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور بیشک مَكَّنّٰكُمْ : ہم نے تمہیں ٹھکانہ دیا فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنائے لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں مَعَايِشَ : زندگی کے سامان قَلِيْلًا : بہت کم مَّا تَشْكُرُوْنَ : جو تم شکر کرتے ہو
ہم نے تمھیں زمین میں اختیارات کے ساتھ بسایا اور تمہارے لیے یہاں سامان زیست فراہم کیا، مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو
وَلَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ [ اور بیشک ہم نے اختیار دیا ہے تم کو ] فِي الْاَرْضِ [ زمین میں ] وَجَعَلْنَا [ اور ہم نے بنایا ] لَكُمْ [ تمہارے لیے ] فِيْهَا [ اس میں ] مَعَايِشَ ۭ قَلِيْلًا مَّا [ بہت کم ہے جو ] تَشْكُرُوْنَ [ تم لوگ حق مانتے ہو ]
Top