Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 167
وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكَ لَیَبْعَثَنَّ عَلَیْهِمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ یَّسُوْمُهُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَسَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖۚ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَاِذْ : اور جب تَاَذَّنَ : خبر دی رَبُّكَ : تمہارا رب لَيَبْعَثَنَّ : البتہ ضرور بھیجتا رہے گا عَلَيْهِمْ : ان پر اِلٰي : تک يَوْمِ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت مَنْ : جو يَّسُوْمُهُمْ : تکلیف دے انہیں سُوْٓءَ الْعَذَابِ : برا عذاب اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَسَرِيْعُ الْعِقَابِ : جلد عذاب دینے والا وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَغَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
اور یاد کرو جبکہ تمہارے رب نے اعلان کر دیا کہ "وہ قیامت تک برابر ایسے لوگ بنی اسرائیل پر مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بدترین عذاب دیں گے،" یقیناً تمہارا رب سزا دینے میں تیز دست ہے اور یقیناً وہ در گزر اور رحم سے بھی کام لینے والا ہے
[ وَاِذْ : اور جب ] [ تَاَذَّنَ : سنادیا ] [ رَبُّكَ : آپ کے رب نے ] [ لَيَبْعَثَنَّ : (کہ ) وہ لازما بھیجتا رہے گا ] [ عَلَيْهِمْ : ان پر ] [ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ : قیامت کے دن تک ] [ مَنْ : اس کو جو ] [ يَّسُوْمُهُمْ : تکلیف دے گا ان کو ] [ سُوْۗءَ الْعَذَابِ ۭ : برے عذاب کی ] [ اِنَّ : بیشک ] [ رَبَّكَ : آپ کا رب ] [ لَسَرِيْعُ الْعِقَابِ ښ : یقینا پکڑنے کا تیز ہے ] [ وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ ] [ لَغَفُوْرٌ: یقینا بےانتہا بخشنے والا ہے ] [ رَّحِيْمٌ: ہر حال میں رحم کرنے والا ہے ] ترکیب : (آیت ۔ 167) الی یوم القیمۃ کا تقاضہ ہے کہ لیبعثن کا ترجمہ مستقبل استمراری سے کیا جائے ۔ سوء العذاب مرکب اضافی ہے لیکن اردو میں اس کا استعمال مرکب توصیفی میں ہوتا ہے ۔
Top