Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 171
وَ اِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ وَّ ظَنُّوْۤا اَنَّهٗ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ۚ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۠   ۧ
وَاِذْ : اور جب نَتَقْنَا : اٹھایا ہم نے الْجَبَلَ : پہاڑ فَوْقَهُمْ : ان کے اوپر كَاَنَّهٗ : گویا کہ وہ ظُلَّةٌ : سائبان وَّظَنُّوْٓا : اور انہوں نے گمان کیا اَنَّهٗ : کہ وہ وَاقِعٌ : گرنے والا بِهِمْ : ان پر خُذُوْا : تم پکڑو مَآ : جو اٰتَيْنٰكُمْ : دیا ہم نے تمہیں بِقُوَّةٍ : مضبوطی سے وَّاذْكُرُوْا : اور یاد کرو مَا فِيْهِ : جو اس میں لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَتَّقُوْنَ : پرہیزگار بن جاؤ
انہیں وہ وقت بھی کچھ یاد ہے جبکہ ہم نے پہاڑ کو ہلا کر ان پر اس طرح چھا دیا تھا کہ گویا وہ چھتری ہے اور یہ گمان کر رہے تھے کہ وہ ان پر آ پڑے گا اور اُس وقت ہم نے ان سے کہا تھا کہ جو کتاب ہم تمہیں دے رہے ہیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو، توقع ہے کہ تم غلط روی سے بچے رہو گے
[ وَاِذْ : اور جب ] [ نَتَقْنَا : کھینچ کر اونچا کیا ہم نے ] [ الْجَبَلَ : پہاڑ کو ] [ فَوْقَهُمْ : ان کے اوپر ] [ كَاَنَّهٗ : گویا کہ وہ ] [ ظُلَّـةٌ: ایک سائبان ہے ] [ وَّظَنُّوْٓا : اور انہوں نے گمان کیا ] [ اَنَّهٗ : کہ وہ ] [ وَاقِعٌۢ : پڑنے والا ہے ] [ بِهِمْ ۚ : ان پر ] [ خُذُوْا : (تب ہم نے کہا ) تم لوگ پکڑو ] [ مَآ : اس کو جو ] [ اٰتَيْنٰكُمْ : ہم نے دیا تم کو ] [ بِقُوَّةٍ : مضبوطی سے ] [ وَّاذْكُرُوْا : اور یاد رکھو ] [ مَا : اس کو جو ] [ فِيْهِ : اس میں ہے ] [ لَعَلَّكُمْ : شاید تم لوگ ] [ تَتَّقُوْنَ : تقوی اختیار کرو ] ن ت ق : (ن ، ض) نتقا ۔ کسی چیز کو کھینچ کر پھیلانا ۔ اونچا کرنا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 171 ۔
Top