Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 18
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا١ؕ لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِیْنَ
قَالَ : فرمایا اخْرُجْ : نکل جا مِنْهَا : یہاں سے مَذْءُوْمًا : ذلیل مَّدْحُوْرًا : مردود لَمَنْ : البتہ جو تَبِعَكَ : تیرے پیچھے لگا مِنْهُمْ : ان سے لَاَمْلَئَنَّ : ضرور بھردوں گا جَهَنَّمَ : جہنم مِنْكُمْ : تم سے اَجْمَعِيْنَ : سب
فرمایا، " نکل جا یہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہوا یقین رکھ کہ اِن میں سے جو تیری پیروی کریں گے، تجھ سمیت ان سب سے جہنم کو بھر دوں گا
قَالَ [ (اللہ نے ) کہا ] اخْرُجْ [ تو نکل ] مِنْهَا [ اس سے ] مَذْءُوْمًا [ عیب لگایا ہوا ہوتے ہوئے ] مَّدْحُوْرًا ۭ [ کھدیرا ہوا ہوتے ہوئے ] لَمَنْ [ بیشک جس نے ] تَبِعَكَ [ پیروی کی تیری ] مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ [ تو میں لازما بھر دوں گا ] جَهَنَّمَ [ جہنم کو ] مِنْكُمْ [ تو لوگوں سے ] اَجْمَعِيْنَ [ سب کے سب سے ] (آیت ۔ 18) مذء وما اور مدحورا حال ہیں ۔ اس لیے حالت نصب میں ہیں ۔ لمن پر لام تاکید ہے اور من شرطیہ ہے ۔ منکم میں کم کی ضمیر من تبعک کے لیے ہے۔
Top