Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 29
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ
قُلْ : فرما دیں اَمَرَ : حکم دیا رَبِّيْ : میرا رب بِالْقِسْطِ : انصاف کا وَاَقِيْمُوْا : اور قائم کرو (سیدھے کرو) وُجُوْهَكُمْ : اپنے چہرے عِنْدَ : نزدیک (وقت) كُلِّ مَسْجِدٍ : ہر مسجد (نماز) وَّادْعُوْهُ : اور پکارو مُخْلِصِيْنَ : خالص ہو کر لَهُ : اسکے لیے الدِّيْنَ : دین (حکم) كَمَا : جیسے بَدَاَكُمْ : تمہاری ابتداٗ کی (پیدا کیا) تَعُوْدُوْنَ : دوبارہ (پیدا) ہوگے
اے محمدؐ، ان سے کہو، میرے رب نے تو راستی و انصاف کا حکم دیا ہے، اور اس کا حکم تو یہ ہے کہ ہر عبادت میں اپنا رخ ٹھیک رکھو اور اُسی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص رکھ کر جس طرح اُس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر پیدا کیے جاؤ گے
قُلْ [ آپ کہئے ] اَمَرَ [ حکم دیا ] رَبِّيْ [ میرے رب نے ] بِالْقِسْطِ ۣ [ انصاف کا ] وَ [ اور (یہ کہ ) ] اَقِيْمُوْا [ تم لوگ سیدھا رکھو ] وُجُوْهَكُمْ [ اپنے چہروں کو ] عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ [ ہر سجدہ کرنے کے وقت پر ] وَّادْعُوْهُ [ اور پکارو اس کو ] مُخْلِصِيْنَ [ خالص کرنے والا ہوتے ہوئے ] لَهُ [ اس کیلئے ] الدِّيْنَ ڛ [ کل دین کو ] كَمَا [ جیسے ] بَدَاَكُمْ [ اس نے ابتدا کی تمہاری ] تَعُوْدُوْنَ [ (ویسے ہی ) تم لوگ لوٹو گے ] ( آیت ۔ 29) مسجد ظرف مکان اور ظرف زمان ، دونوں معنی دیتا ہے ۔ ہم ظرف زمان سے ترجمہ کریں گے اسم الفاعل مخلصین حال ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے۔ اس نے فاعل کا کام کیا ہے اور اس نے الدین کو نصب دی ہے ۔
Top