Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 30
فَرِیْقًا هَدٰى وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ
فَرِيْقًا : ایک فریق هَدٰي : اس نے ہدایت دی وَفَرِيْقًا : اور ایک فریق حَقَّ : ثابت ہوگئی عَلَيْهِمُ : ان پر الضَّلٰلَةُ : گمراہی اِنَّهُمُ : بیشک وہ اتَّخَذُوا : انہوں نے بنالیا الشَّيٰطِيْنَ : شیطان (جمع) اَوْلِيَآءَ : رفیق مِنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا وَيَحْسَبُوْنَ : اور گمان کرتے ہیں اَنَّهُمْ : کہ وہ بیشک مُّهْتَدُوْنَ : ہدایت پر ہیں
ایک گروہ کوتو اس نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے، مگر دوسرے گروہ پر گمراہی چسپاں ہو کر رہ گئی ہے، کیونکہ انہوں نے خدا کے بجائے شیاطین کو اپنا سر پرست بنا لیا ہے اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سیدھی راہ پر ہیں
فَرِيْقًا [ ایک فریق کو ] هَدٰي [ اس نے ہدایت دی ] وَفَرِيْقًا [ اور ایک فریق کو ( اس نے گمراہی دی ) ] حَقَّ [ (کیونکہ ) ثابت ہوئی ] عَلَيْهِمُ [ ان پر ] الضَّلٰلَةُ ۭ [ گمراہی ] اِنَّهُمُ [ بیشک انہوں نے ] اتَّخَذُوا [ بنایا ] الشَّيٰطِيْنَ [ شیطانوں کو ] اَوْلِيَاۗءَ [ دوست ] مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ [ اللہ کے علاوہ ] وَ [ اس حال میں کہ ] يَحْسَبُوْنَ سمجھتے ہوئے ] اَنَّهُمْ [ کہ وہ ] مُّهْتَدُوْنَ [ ہدایت یافتہ ہیں ] (آیت ۔ 30) پہلا فریقا مفعول ہے ھدی کا ۔ دوسرا فریقا بھی مفعول ہے اور اس کا فعل اضل محذوف ہے ۔ ویحسبون کا واو حالیہ ہے۔
Top