Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 6
فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ
فَلَنَسْئَلَنَّ : سو ہم ضرور پوچیں گے الَّذِيْنَ : ان سے جو اُرْسِلَ : رسول بھیجے گئے اِلَيْهِمْ : ان کی طرف وَلَنَسْئَلَنَّ : اور ہم ضرور پوچھیں گے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
پس یہ ضرور ہو کر رہنا ہے کہ ہم اُن لوگوں سے باز پرس کریں، جن کی طرف ہم نے پیغمبر بھیجے ہیں اور پیغمبروں سے بھی پوچھیں (کہ اُنہوں نے پیغام رسانی کا فرض کہاں تک انجام دیا اور انہیں اس کا کیا جواب ملا)
فَلَنَسْــــَٔـلَنَّ [ تو ہم لازما پوچھیں گے ] الَّذِيْنَ [ ان لوگوں سے ] اُرْسِلَ [ بھیجا گیا ] اِلَيْهِمْ [ جن کی طرف ] وَلَنَسْــــَٔـلَنَّ [ اور ہم لازما پوچھین گے ] الْمُرْسَلِيْنَ (6) [ بھیجے ہوؤں سے ] نوٹ۔ 1: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ ذمہ دارافسر ہو ۔ تم سب سے اپنے اپنے زیر اثر ماتحتوں کے بارے میں پرسش ہوگی ۔ بادشاہ سے رعایا کے بارے میں ، مرد سے بیوی بچوں کے بارے میں ، عورت سے شوہر کے بارے میں اور خادم سے اس کے آقا کے مال کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔ (ابن کثیر) (آیت ۔ 6) ارسل کا نائب فاعل ھو کی ضمیر ہے اس کا مرجع رسول یا مرسل محذوف ہے۔
Top