Anwar-ul-Bayan - Al-Anfaal : 15
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ
وَاللّٰهُ : اور اللہ نے جَعَلَ لَكُمُ : بنایا تمہارے لیے الْاَرْضَ : زمین کو بِسَاطًا : بچھونا
اے اہل ایمان ! جب میدان جنگ میں کفار سے تمہارا مقابلہ ہو تو ان سے پیٹھ نہ پھیرنا۔
(8:15) زحفا۔ زحف یرحف (فتح) کا مصدر ہے زحفا حال ہے من الذین کفروا کا۔ یعنی درآں حالیکہ کفار کثیر التعداد ہوں۔ زمخشری لکھتے ہیں ۔ زحف وہ انبوہ درانبوہ لشکر ہے جو اپنی کثرت کی بناء پر ایسا معلوم ہونے لگے کہ گویا گھسٹ رہا ہے یہ زحف الصبی سے ہے جس کا استعمال بچہ کے سرین کے بل ذرا ذرا گھسٹنے کیلئے آتا ہے مصدری اسم ہوکر مستعمل ہے۔ اس کی جمع زحوف ہے۔ فلاتولوہم الادبار۔ تو ان کی طرف اپنی پیٹھیں مت پھیرو۔ ازبار جمع دبر کی ہے۔
Top