Al-Qurtubi - Yunus : 96
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ جو حَقَّتْ : ثابت ہوگئی عَلَيْهِمْ : ان پر كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے
جن لوگوں کے بارے میں خدا کا حکم (عذاب) قرار پا چکا ہے وہ ایمان نہیں لانے کے۔
آیت نمبر 96 قولہ تعالیٰ : (آیت) ان الذین حقت علیھم کلمت ربک لایوء منون اسی صورت میں اس کے بارے کلام پہلے گزرچکی ہے۔ حضرت قتادہ نے کہا ہے : یعنی وہ لوگ جن پر ان کی معصیت اور گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا غضب اور اس کی ناراضگی ثابت ہوچکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ (آیت) ولو جاء تھم کل ایۃ اس میں کلا کو مونث ذکر کیا ہے اس لے کہ اس کلام کا معنی یہ ہے۔ ولوجاء تھم الآیات (اگر چہ ان کے پاس نشانیاں آجائیں) (آیت) حتی یروا العذاب الالیم یہاں تک کہ وہ درد ناک عذاب دیکھ لیں تو اس وقت وہ ایمان لائیں گے (لیکن) وہ انہیں نفع نہیں دے گا۔
Top