تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 101. Al-Qaari'a · Ayah 1
اَلْقَارِعَةُۙ﴿1﴾
- اَلْقَارِعَةُکھڑکھڑانے والی
(دل ہلا دینے والی) کڑک، یہ (زہرہ گداز) کڑک کیا ہے ؟ اور آپ کو کیا معلوم کہ یہ کڑک کیا ہے۔
قارعہ سے مراد قیامت ہے ؛ عام مفسرین نے یہی کہا ہے، اس نام کی وجہ یہ ہے کہ کیونکہ یہ مخلوقات کو اپنی ہولناکیوں کے ساتھ کھٹکھٹائے گی، اہل لغت کہتے ہیں : عرب کہتے ہیں قرعتھم القارعۃ وفقرتھم الفاقرۃ یہ جملے اس وقت کہے جاتے ہیں جب ان پر کوئی عظیم مصیبت آپڑے ؛ ابن احمر اور دوسرے شاعر نے یہی معنی لیا ہے :
و قارعۃ من الایام لو لا۔۔۔ سبیلھم لزاحت عنک حینا
متی تقرع بمردتکم نسوکم۔۔۔ ولم توقد لنا فی القدر نار
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : لا یزال الذین کفروا تصیبھم بما صنعوا قارعۃ۔ (الرعد : 31)
ما القارعۃ یہ جملہ استفہامیہ ہے یعنی قارعۃ کیا چیز ہے اسی طرح وما ادرک ما القارعۃ۔ جملہ استفہامیہ ہے یہ تعظیم اور عظمت شان بیان کرنے کے لیے ہے، جس طرح ارشاد فرمایا : الحاقۃ۔ ما الحاقۃ۔ وما ادرک ما الحاقۃ۔ (الحاقہ)