تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 101. Al-Qaari'a · Ayah 4
یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ﴿4﴾
- يَوْمَ يَكُوْنُجس دن ہوں گے
- النَّاسُلوگ
- كَالْفَرَاشِپروانوں کی طرح
- الْمَبْثُوْثِبکھرے ہوئے
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔
یوم یہ ظرف ہونے کی وجہ سے منصوب ہے تقدیر کلام یوں ہوگی : تکون القارعۃ یوم یکون الناس کالفراش المبثوث۔ قتادہ نے کہا : فراش سے مراد وہ پتنگ ہے جو آگ اور دیئے میں گرتا ہے اس کا واحد فراشہ ہے ؛ یہ ابو عبیدہ کا قول ہے۔ فراء نے کہا : اس سے مراد مچھر وغیرہ ہے اسی معنی میں مکڑی ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے ؛ ھو اطیش من فراشۃ وہ پتنگ سے بھی زیادہ بےعقل ہے۔ ایک شاعر نے کہا :
وقد کان اقوام رددت قلوبھم۔۔۔ الیھم وکانوا کالفراش من الجھل
وہ ایسے لوگ تھے تو نے جن کے دلوں کو ان کی طرف پھیر دیا جبکہ وہ جہالت کی وجہ سے پتنگوں کی مانند تھے۔
صحیح مسلم میں حضرت جابر سے روایت مروی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا : مثلی و مثلکم کمچل رجل اوقد نارا جفعل الجنادب والفراش یقعن فیھا وھو یذبھن ونا اخذ بحزجکم عن النار وانتم تفلتون من یدی۔ میری اور تمہاری مثال اس آدمی جیسی ہے جو آگ روشن کرے تو ٹڈیاں اور پتنگ اس میں گرنے لگیں جبکہ وہ انہیں روک رہا ہو میں تمہیں کمروں سے پکڑوں کر جہنم میں گرنے سے روک رہا ہو جبکہ تم میرے ہاتھ سے نکلے جارہے ہو۔
اس بات میں حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ مبثوث کا معنی متفرق ہے ایک اور جگہ فرمایا : کا نھم جراد منتشر۔ (القمر) گویا وہ منتشر مکڑیاں ہیں۔ پہلے ان کی حالت کو فراش سے تشبیہ دی جن کی کوئی سمت نہیں ہوتی جو ہر سمت سرگرداں ہوتے ہیں پھر ٹڈی دل کی طرح ہوجاتے ہیں، کیونکہ ان کی کوئی سمت ہوتی ہے جس کا وہ قصد کر رہا ہوتا ہے۔ مبثوث کا معنی متفرق اور منتشر ہے، یہاں لفظ کا اعتبار کرتے ہوئے لمبثوث مذکر کا صیغہ ذکر کیا جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : اعجاز نخل منقعر۔ (القمر) اگر المبثوثہ کا لفظ ہوتا تو وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی طرح ہوتا : اعجاز نخل خاویہ۔ (الحاقہ)
حضرت ابن عباس اور فراء نے کہا : کالفراش المبثوث اسی طرح ہے غوغا الجراد ہوتا ہے وہ ایک دوسرے پر سوار ہوتے ہیں یہی حال لوگوں کا ہوگا جب انہیں دوبارہ اٹھایا جائے گا وہ ایک دوسرے میں گردش کر رہے ہوں گے۔