تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 101. Al-Qaari'a · Ayah 6

  1. فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿6﴾

    1. فَاَمَّاپس جو
    2. مَنْجو
    3. ثَقُلَتْبھاری ہوئے
    4. مَوَازِيْنُهٗاس کے وزن
Translation · Al-Qurtubi
تو جس (کے اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi

پھر جس کے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری ہوں گے تو وہ دل پسند عیش (و مسرت) میں ہوگا اور جس کے (نیکیوں کے) پلڑے ہلکے ہوں گے تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ ہاویہ کیا ہے۔ ایک دہکتی ہوئی آگ۔

میزان کے بارے میں گفتگو سورة اعراف، کہف اور انبیاء میں گزر چکی ہے اس کا پلڑا اور لسان ہوگی جس میں ان صحیفوں کا وزن کیا جائے گا جس میں نیکیاں اور برائیاں لکھی ہوں گی۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ ایک ترازو ہے جو حضرت جبریل کے ہاتھ میں ہوگا وہ انسانوں کے اعمال کا وزن کریں گے۔ اس ایک ترازو کو جمع کے صیغہ کے ساتھ تعبیر کیا اور موازین کہا جس طرح یہ کہا : لکل حادثہ لھا میزان ہر حادثہ کے لیے ایک ترازو ہے، ہم اس سے قبل بحث میں اس کا ذکر کرچکے ہیں ہم نے اس کا ذکر کتاب تذکرہ میں کیا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : موزین سے مراد حجج اور دلائل ہیں ؛ یہ قول عبدالعزیز بن یحییٰ کا ہے اس نے شاعر کے قول سے استدلال کیا ہے۔

قد کنت قبل لقائکم ذا مرۃ۔۔۔ عندی لکل مخاصم میزانہ۔

میں تمہاری ملاقات سے قبل طاقتور تھا میرے پاس ہر جھگڑا کرنے والے کے لیے دلائل موجود تھے۔

عیشۃ راضیۃ۔ کا معنی ہے ایسی زندگی جو پسندیدہ ہو جس پر زندگی گزارنے والا راضی ہو۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : عیشۃ راضیۃ سے مراد یہ ہے ایسی زندگی جو راضی کرنے والی ہو، اس سے مراد نرم اور اطاعت شعار ہے۔ فعل عیشۃ کی طرف منصوب ہے کیونکہ اس زندگی نے ہی رضا عطا کی ہے، جس کا معنی نرمی اور اطاعت ہے۔ عیشۃ ایسا کلمہ جو جنت میں موجود تمام نعمتوں کو جامع ہے جو خوش اور راضی کرنے والی ہیں، جس طرح الفرش المرفوعۃ ہے ان کی اونچائی ایک سو سال کی مسافت جتنی ہے جب اللہ کا ولی اس کے قریب ہوتا ہے تو وہ پلنگ پست ہوجاتا ہے یہاں تک کہ جنتی اس پر بیٹھ جاتا ہے پھر وہ اپنی اصلی حالت میں بلند ہوجاتا ہے جس طرح درخت کی شاخیں ہیں، اسی طرح ان کی بلندی ہوتی ہے جب اللہ تعالیٰ کا ولی اس کا پھل چاہتا ہے تو وہ شاخیں جھک جاتی ہیں یہاں تک کہ اللہ کا ولی بیٹھے یا کھڑے اس پھل کو لے لیتا ہے اللہ تعالیٰ کے فرمان : قطوفھا دانیۃ۔ (الحاقۃ) کا یہی معنی ہے۔ جہاں کہیں وہ چلے گا یا وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوگا تو نہر اس کے ساتھ چلے گی جہاں وہ چاہے گا بلندی کی جانب یا پستی کی جانب، اس بارے میں اللہ کا فرمان ہے : یفجرنھا تفجیرا۔ (الانسان) حدیث طیبہ میں ہے ؛ وہ اپنی چھڑی کے ساتھ اشارہ کرے گا تو وہ پانی بغیر کسی نالی کے چلا آئے گا جہاں وہ چاہے گا محلات اور مجالس میں۔ یہ سب اشیا ایسی زندگی ہیں جو اپنی جانب سے خوشنودگی عطا کریں گی۔ یہ رضا کا عمل کرنے والی ہیں۔ یہ خوشدلی سے اطاعت کریں گی۔

ھاویہ۔ سے مراد جہنم ہے اس کو امکا نام دیا کیونکہ وہ اس کی اسی طرح پناہ لے گا جس طرح وہ اپنی ماں کی پناہ لے گا ؛ یہ ابن زید کا قول ہے۔ اسی معنی میں امیہ بن ابی صلت کا قول ہے :

فالارض معقلنا و کا نت امنا۔۔ ،۔ فیھا مقابرنا و فیھا نولد

زمین میں ہمارے پڑاؤ کی جگہ اور جائے پناہ ہے اس میں ہماری قبریں ہیں اسی میں ہماری پیدائش ہوئی۔

جہنم کو ہاویہ کا نام دیا کیونکہ وہ اس میں گرجا جائے گا جبکہ اس میں بہت زیادہ گہرائی ہے۔ یہ روایت بیان کی جاتی ہے کہ ہاویہ جہنم کے سب سے نچلے دروازے کا نام ہے۔ قتادہ نے کہا : فامہ ھاویہ۔ کا معنی ہے اس کا ٹھکانا جہنم ہے۔ عکرمہ نے کہا : اس کو یہ نام اس لیے دیا کیونکہ وہ اس میں اپنے سر کے بل گرے گا۔ اخفش نے کہا : امہ سے مراد ہے اس کی قرار گاہ۔ معنی قریب قریب ہے۔ شاعر نے کہا :

یا عمرو لو نالتک ارماحنا۔۔۔ کنت لمن تھوی بہ الھاویۃ۔

اے عمرو ! اگر ہمارے نیزے تجھ تک جا پہنچیں تو تو اس آدمی کی طرح ہوجائے گا جسے ہاویہ پناہ دیتی ہے۔

یہاں ہاویہ کا معنی مھواۃ ہے۔ تو کہتا ہے : ھوت امہ فھی ھاویۃ یعنی اس پر رو رہی ہے۔ کعب بن اسد غنوی نے کہا :

ھوت امہ ما یبعث الصبح غادیا۔۔۔ و ما ذا یودی اللیل حین یئوب

مھوی اور مھواۃ دو پہاڑوں کے درمیان کا راستہ ہے اس کی مچل تمہاری القوم فی المھواۃ، جب وہ ایک دوسرے کے پیچھے گر پڑے۔

وما ادراک ماھیہ۔ اصل میں ماھی تھا آخری ھا سکتہ کے لیے داخل ہوئی۔ ، حمزہ، کسائی، یعقوب اور ابن محیصن نے وصل میں ھاء سکتہ کے بغیر پڑھی ہے۔ ماھی اور اس پر وقف کیا ہے اس کی وضاحت سورة الحاقہ میں گزر چکی ہے۔

نار حامیہ۔ سخت گرم، صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا ؛ نارکم ھذہ یقوم ابن آدم جزء من سبعین جزا من حر جھنم، تمہاری یہ آگ جسے انسان جلاتا ہے یہ جہنم کی آگ کا سترھواں حصہ ہے۔ صحابہ نے عرض کی : یا رسرول اللہ یہ تو کافی ہے۔ فرمایا ؛ جہنم کی آگ کو اس دنیا کی آگ پر بہتر گنا فضیلت دی گئی ہے ہر ایک اس کی مثل گرم ہوگی۔ حضرت ابوبکر سے مروی ہے فرمایا : بیشک پلڑا بھاری ہوگا جس کا پلڑا بھاری ہوگا کیونکہ اس میں حق رکھا گیا ہے جس پلڑے میں حق ہو اس کے لیے موزوں ہے کہ وہ بھاری ہو۔ بیشک پلڑا ہلکا ہوگا جس کا پلڑا ہلکا ہوگا کیونکہ اس میں باطل رکھا گیا ہے اور جس پلڑے میں باطل ہو اس کے لیے موزوں ہے کہ وہ ہلکا ہو۔

حضرت ابوہریرہ سے روایت مروی ہے وہ نبی کریم سے روایت نقل کرتے ہیں کہ مردے اپنے پاس آنے والے ایک آدمی سے اس آدمی کے بارے میں سوال کریں گے جو اس سے قبل فوت ہوچکا ہوگا وہ بتائے گا وہ تو مجھ سے پہلے مرگیا تھا کیا وہ تمہارے پاس نہیں آیا ؟ وہ مردے کہیں گے : اللہ کی قسم ! نہیں، تو وہ کہے گا : انا للہ وانا الیہ راجعون اسے امہ ھاویہ کی طرف لے جایا گیا وہ کتنی ہی بری الام ہے وہ کتنی ہی بری المریہ ہے، ہم نے اس کا مکمل ذکر کتاب التذکرہ میں کیا ہے۔ الحمدللہ