Al-Qurtubi - Al-Hijr : 81
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ
وَاٰتَيْنٰهُمْ : اور ہم نے انہیں دیں اٰيٰتِنَا : اپنی نشانیاں فَكَانُوْا : پس وہ تھے عَنْهَا : اس سے مُعْرِضِيْنَ : منہ پھیرنے والے
ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھیر تے رہے۔
آیت نمبر 81 قولہ تعالیٰ : واتینھم ایتنا ای بایتنا (اور ہم نے انہیں اپنی نشانیاں عطا کیں) یہ قول اس قول کی طرح ہے : آتنا غذأٓنا ای بغذدائنا۔ (تو ہمارے پاس ہماری غذا لے آ) اور یہاں مراد ناقہ (اونٹنی) ہے۔ اور اس میں بہت سی نشانیاں تھیں : اس کا پتھر کی چٹان سے نکلنا، اور اس کے نکلنے کے وقت ہی اس کا حامل ہونا اور بچہ جننے کی حالت کے قریب ہونا، اور اس کا عظیم ہونا یہاں تک کہ کوئی اونٹنی اس کے مشابہ نہ تھی۔ اور اس کے دودھ کا کثیر ہونا یہاں تک کہ وہ ان تمام کو کافی ہوتا تھا۔ اور یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ حضرت صالح (علیہ السلام) کے ناقہ کے علاوہ دوسرے معجزے بھی ہوں، جیسا کہ کنواں وغیرہ فکانوا عنھا معرضین یعنی انہوں نے اعتبار نہ کیا، غوروفکر نہ کی۔
Top