تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 101

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰۤى١ۙ اُولٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُوْنَۙ﴿101﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. سَبَقَتْپہلے ٹھہر چکی
    4. لَهُمْان کے لیے
    5. مِّنَّاہماری (طرف) سے
    6. الْحُسْنٰٓىبھلائی
    7. اُولٰٓئِكَوہ لوگ
    8. عَنْهَااس سے
    9. مُبْعَدُوْنَدور رکھے جائیں گے
Translation · Al-Qurtubi
جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ان الذین سبقت لھم منا الحسنی الحسنی سے مراد جنت ہے۔ اولئک عنھا، ھاضمیر سے مراد آگ ہے۔ مبعدون۔ کلام کا معنی استشناء ہے اسی وجہ سے بعض اہل علم نے کہا : ان یہاں بمعنی الا ہے اور قرآن میں اس کے علاوہ ایسا کہیں نہیں۔ محمد بن حاطب نے کہا میں نے حضرت علی ؓ کو یہ آیت منبر پر پڑھتے سنا : ان الذین سبقت لھم منا الحسنی انہوں نے فرمایا میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضرت عثمان ( رض) ان میں سے ہے