تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 107

  1. وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴿107﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنٰكَاور نہیں ہم نے بھیجا آپ کو
    2. اِلَّامگر
    3. رَحْمَةًرحمت
    4. لِّلْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کے لیے
Translation · Al-Qurtubi
اور (اے محمد ! ) ہم نے تم کو تمام جہاں کے لئے رحمت (بناکر) بھیجا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وما ارسلنک الا رحمۃ للعلمین۔ سعید بن جبیر نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے فرمایا کہ حضرت محمد ﷺ تمام انسانوں کے لیے رحمت ہیں پس جو آپ ﷺ پر ایمان لایا اور آپ ﷺ کی تصدیق کی وہ سعادت مند ہوا اور جو آپ ﷺ پر ایمان نہیں لایا اسے وہ عذاب لاحق نہیں ہوا جو پہلی امتوں کو (نافرمانی کی وجہ سے) خسف اور غرق لاحق ہوا۔ ابن زید نے کہا : العالمین سے خاص مومنین مراد ہیں۔