تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 22. Al-Hajj · Ayah 12

  1. یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُۚ﴿12﴾

    1. يَدْعُوْاپکارتا ہے وہ
    2. مِنْسے
    3. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    4. مَاجو
    5. لَا يَضُرُّهٗنہ اسے نقصان پہنچائے
    6. وَمَااور جو
    7. لَا يَنْفَعُهٗنہ اسے نفع پہنچائے
    8. ذٰلِكَیہ ہے
    9. هُوَوہ
    10. الضَّلٰلُگمراہی
    11. الْبَعِيْدُدور۔ انتہا۔ درجہ
Translation · Al-Qurtubi
یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ (وہ اللہ تعالیٰ کے سوا ایسے کی عبادت کرتا ہے) مرادبت۔ وہ ارتداد کے بعد اس طرح کرتا ہے۔ مَالَا یَضُرُّہٗ (جو اس کو نہ نقصان پہنچاسکتا ہے) اگر وہ اس کی عبادت نہ کرے۔ وَمَالَایَنْفَعُہٗ (اور جو نہ نفع پہنچا سکتا ہے) اگر اس کی عبادت بھی کرے۔ ذٰلِکَ ھُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُ (یہ پرلے درجے کی گمراہی ہے) جو درستگی سے دور ہے۔