تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 22. Al-Hajj · Ayah 14

  1. اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ﴿14﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. يُدْخِلُداخل کرے گا
    4. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ جو لوگ ایمان لائے
    5. وَاور
    6. عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِانہوں نے درست عمل کیے
    7. جَنّٰتٍباغات
    8. تَجْرِيْبہتی ہیں
    9. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
    10. الْاَنْهٰرُنہریں
    11. اِنَّبیشک
    12. اللّٰهَاللہ
    13. يَفْعَلُکرتا ہے
    14. مَا يُرِيْدُجو وہ چاہتا ہے
Translation · Al-Qurtubi
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا انکو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہی ہیں کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
اِنَّ اللّٰہَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْانْھٰرُ 1 اِنَّ اللّٰہَ یَفْعَلُ مَایُرِیْدُ (بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے جنت کے ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔ بیشک اللہ تعالیٰ جو ارادہ کرتا ہے کر گزرتا ہے) یہ وعدہ ان لوگوں کیلئے ہے جو اللہ تعالیٰ کی عبادت ہر حال میں کرنے والے ہوں ان کی طرح نہ ہوں جو ایک کنارے پر کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے ہوں۔