تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 22. Al-Hajj · Ayah 17
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئِیْنَ وَ النَّصٰرٰى وَ الْمَجُوْسَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا١ۖۗ اِنَّ اللّٰهَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿17﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- وَالَّذِيْنَاور جو
- هَادُوْایہودی ہوئے
- وَاور
- الصّٰبِئِيْنَصابی (ستارہ پرست)
- وَالنَّصٰرٰياور نصاریٰ (مسیحی)
- وَالْمَجُوْسَاور آتش پرست
- وَالَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓااور وہ جنہوں نے شرک کیا (مشرک)
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- يَفْصِلُفیصلہ کردے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- شَهِيْدٌمطلع
Translation · Al-Qurtubi
جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کر دے گا بیشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِیْنَ ھَادُوْا وَالصَّابِئِیْنَ وَالنَّصٰریٰ وَالْمَجُوْسَ وَالَّذِیْنَ اَشْرَکُوْا (بیشک اللہ تعالیٰ مسلمانوں یہودی اور صابی اور عیسائی، مجوسی اور مشرکین) ایک قول یہ ہے کہ ادیان پانچ ہیں۔ چار شیطان کیلئے اور ایک رحمان کیلئے۔ الصابئونؔ یہ نصاریٰ کی ایک قسم ہے۔ پس چھ نہ بنے۔
اِنَّ اللّٰہَ یَفْصِلُ بَیْنَھُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ (بیشک اللہ تعالیٰ ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائیں گے) احوال و اماکن کے اعتبار سے ایک ہی سزا نہ دیں گے۔ اور نہ ان کو ایک جگہ جمع کریں گے۔
اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ شَھِیْدٌ (بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواہ ہے) اس کو جاننے والا اور اس کی نگہبانی کرنے والا ہے۔ پس ہر شخص کو اپنے عقیدہ، قول، فعل پر غور کرنا چاہیے۔ یہ انتہائی بلیغ انداز میں وعید ہے۔