Al-Qurtubi - An-Nisaa : 40
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
فَاِذَا : پھر جب اسْتَوَيْتَ : تم بیٹھ جاؤ اَنْتَ : تم وَمَنْ : اور جو مَّعَكَ : تیرے ساتھ (ساتھی) عَلَي : پر الْفُلْكِ : کشتی فَقُلِ : تو کہنا الْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْ : وہ جس نے نَجّٰىنَا : ہمیں نجات دی مِنَ : سے الْقَوْمِ : قوم الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات بخشی
آیت نمبر 28 ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : فا ذا استویت جب آپ اور جو آپ کے ساتھی ہیں سوار ہوجائیں اس پر فقل الحمد للہ تو اللہ کی حمد کرو کہ اس نے تمہیں خلاصی دی۔ من القوم الظلمین۔ غرق ہونے سے الحمد اللہ کا کلمہ ہر اللہ کے شکر گزار کا کلمہ ہے۔ سورة فاتحہ میں اس کا بیان گزرچکا ہے۔
Top