Al-Qurtubi - Al-Muminoon : 77
حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ اِذَا هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَ۠   ۧ
حَتّٰٓي : یہاں تک کہ اِذَا : جب فَتَحْنَا : ہم نے کھول دئیے عَلَيْهِمْ : ان پر بَابًا : دروازے ذَا عَذَابٍ : عذاب والا شَدِيْدٍ : سخت اِذَا هُمْ : تو اس وقت وہ فِيْهِ : اس میں مُبْلِسُوْنَ : مایوس ہوئے
یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر عذاب شدید کا دروازہ کھول دیا تو اس وقت وہاں ناامید ہوگئے
آیت نمبر 77 ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : حتیٰ اذا فتحنا علیھم بابا ذا عذاب شدید عکرمہ نے کہا : یہ جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اس پر چار لاکھ فرشتے مقرر ہیں ان کے چہرے کالے ہیں، ان کے دانت باہر نکلے ہوئے ہیں، انکے دلوں سے رحمت نکالی گئی ہے جب یہ کافر اس دروازے پر پہنچیں گے تو اللہ اسے ان پر کھول دے گا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا : یہ ان کا بدر کے دن تلوار سے قتل کرنا ہے۔ (زاد المسیر، جلد 3، صفحہ 353) ۔ مجاہد نے کہا : اس سے مراد قحط ہے جو انہیں پہنچتا تھا حتیٰ کہ انہوں نے بھوک کی وجہ سے اون کھائی تھی جیسا کہ پہلے گزرچکا ہے۔ بعض نے کہا : عذاب شدید سے مراد فتحہ مکہ ہے۔
Top