Al-Qurtubi - Al-Qasas : 49
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
قُلْ : فرما دیں فَاْتُوْا : پس لاؤ بِكِتٰبٍ : کوئی کتاب مِّنْ : سے عِنْدِ اللّٰهِ : اللہ کے پاس هُوَ : وہ اَهْدٰى : زیادہ ہدایت مِنْهُمَآ : ان دونوں سے اَتَّبِعْهُ : میں پیروی کروں اس کی اِنْ كُنْتُمْ : اگر تم ہو صٰدِقِيْنَ : سچے (جمع)
کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم خدا کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہو تاکہ میں بھی اسی کی پیروی کروں
قل فاتوا بکتب من عند اللہ ھو اھدی منھمآ اتمعہ اے محمد ! ﷺ کہو : اے مشرکوں کی جماعتو ! جب تم نے ان دونوں کتابوں کا انکار کردیا ہے تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے وہ کتاب لے آئو جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت یا فتہ ہو پس کس ای اتباع کروں گا تاکہ تمہارے لئے بھی کفر میں کوئی عذر ہو۔ ان کنتم صدقین اگر تم اس میں سچے ہو کہ وہ دونوں جادوگر ہیں یا تم ایسی کتاب لائو جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت محمد ﷺ کی کتابوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہو۔ یہ کہ فیول کی قرأت سحر ان کو قوت بہم پہنچاتی ہے۔ اتبعہ، فراء نے کہا : یہ رفع کے ساتھ ہے کیونکہ کتاب کی صفت ہے اور کتاب نکروہ ہے کہا : جب اسے جزم دی جائے جو اس میں ایک صورت ہے تو وہ شرط کی صورت میں ہوگی۔
Top