Al-Qurtubi - Aal-i-Imraan : 53
رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِمَآ : جو اَنْزَلْتَ : تونے نازل کیا وَاتَّبَعْنَا : اور ہم نے پیروی کی الرَّسُوْلَ : رسول فَاكْتُبْنَا : سو تو ہمیں لکھ لے مَعَ : ساتھ الشّٰهِدِيْنَ : گواہی دینے والے
اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہوچکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ
آیت نمبر : 53 قولہ تعالیٰ (آیت) ” ربنا امنا بما انزلت “۔ یعنی وہ کہتے ہیں : اے ہمارے رب ! ہم ایمان لائے (آیت) ” بما انزلت “ یعنی اس کے ساتھ جو تو نے اپنی کتاب میں نازل فرمایا اور اس پر جو تو نے اپنے حکم میں سے ظاہر اور بیان کیا۔ (آیت) ” واتبعنا الرسول “ رسول سے مراد حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ (آیت) ” فاکتبنا مع الشھدین “۔ شاہدین سے مراد حضور نبی رحمت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہے، حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے، اور معنی یہ ہے ہمارے اسماء ان کے اسماء کے ساتھ لکھ لے اور ہمیں من جملہ ان میں سے بنا دے، اور یہ بھی کہا گیا ہے : معنی یہ ہے ہمیں ان کے ساتھ لکھ لے جنہوں نے تیرے انبیاء (علیہم السلام) کی صدق وسچائی کے ساتھ شہادت دی۔
Top