Al-Qurtubi - Faatir : 26
ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠   ۧ
ثُمَّ : پھر اَخَذْتُ : میں نے پکڑا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : وہ جنہوں نے کفر کیا فَكَيْفَ : پھر کیسا كَانَ : ہوا نَكِيْرِ : میرا عذاب
پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب کیسا ہوا ؟
آیت : ثم اخذت الذین کفروا فکیف کان نکیر میری ان کو سزا کیسی تھی ؟ ورش نے نافع سے جو روایت نقل کی ہے اور شیبہ نے نکیری میں یاء کو ثابت رکھا ہے جب وہ وصل میں واقع ہو وقف میں اسے ثابت نہیں رکھا، یعقوب نے اسے دونوں حالتوں میں اسے ثابت رکھا ہے۔ باقی قراء نے دونوں حالتوں میں اسے حذف کردیا ہے۔ یہ تمام بحث گزر چکی ہے۔ الحمدللہ
Top