Al-Qurtubi - An-Nisaa : 136
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والو) اٰمِنُوْا : ایمان لاؤ بِاللّٰهِ : اللہ پر وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول وَالْكِتٰبِ : اور کتاب الَّذِيْ نَزَّلَ : جو اس نے نازل کی عَلٰي رَسُوْلِهٖ : اپنے رسول پر وَالْكِتٰبِ : اور کتاب الَّذِيْٓ اَنْزَلَ : جو اس نے نازل کی مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَمَنْ : اور جو يَّكْفُرْ : انکار کرے بِاللّٰهِ : اللہ کا وَمَلٰٓئِكَتِهٖ : اور اس کے فرشتوں وَكُتُبِهٖ : اور اس کی کتابوں وَرُسُلِهٖ : اسکے رسولوں وَالْيَوْمِ : اور روز الْاٰخِرِ : آخرت فَقَدْ ضَلَّ : تو وہ بھٹک گیا ضَلٰلًۢا : گمراہی بَعِيْدًا : دور
مومنو ! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپنے پیغمبر (آخر الزماں ﷺ پر نازل کی ہے اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل کی تھیں سب پر ایمان لاؤ اور جو شخص خدا اور اسکے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور روز قیامت سے انکار کرے وہ راستے سے بھٹک کر دور جا پڑا
آیت نمبر ؛ 136۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (آیت) ” یایھا الذین امنوا امنوا “۔ یہ تمام مومنین کے متعلق نازل ہوئی معنی یہ ہے کہ اے تصدیق کرنے والو ! اپنی تصدیق پر قائم رہو اور اس پر ڈٹے رہو۔ (آیت) ’ والکتب الذی نزل علی رسولہ، الکتب “۔ سے مراد قرآن ہے، (آیت) ” والکتب الذی انزل من قبل “۔ اس سے کتاب مراد ہے جو انبیاء کرام پر نازل ہوئی، ابن کثیر، ابو عمرو اور ابن عامر نے نزل اور انزل (ضمہ کے ساتھ) پڑھا ہے باقی قراء نے فتحہ کے ساتھ نزل اور انزل پڑھا ہے، بعض علماء نے فرمایا : یہ ان لوگوں کے متعلق نازل ہوئی جو حضرت محمد ﷺ سے پہلے انبیاء پر ایمان لائے تھے، بعض نے فرمایا : یہ منافقین کو خطاب ہے۔ (1) (المحرر الوجیز، جلد 2، صفحہ 124 دارالکتب العلمیہ) اس صورت میں معنی یہ ہوگا اے ظاہر ایمان لانے والو اللہ کے لیے اخلاص کا مظاہ کرو، بعض نے فرمایا : اس سے مراد مشرکین ہیں معنی یہ ہے اے لات وعزی اور طاغوت پر ایمان لانے والو اللہ پر ایمان لاؤ یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کی کتب کی تصدیق کرو۔
Top