Al-Qurtubi - Az-Zukhruf : 6
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ
وَكَمْ اَرْسَلْنَا : اور کتنے ہی بھیجے ہم نے مِنْ نَّبِيٍّ : نبیوں میں سے فِي الْاَوَّلِيْنَ : پہلوں میں
اور ہم نے پہلے لوگوں میں بھی بہت سے پیغمبر بھیجے تھے
وکم ارسلنا من بنی فی الاولین۔ وما یاتیھم من نبی الا کانوا بہ یستھزء ون۔ فاھلکنا اشد منھم بطشاو مضی مثل الاولین۔ ” اور ہم نے بکثرت بھیجے ہیں بنی پہلے لوگوں میں اور نہیں آیا ان کے پاس کوئی نبی مگر وہ (کفار) اس کا مذاق اٹایا کرتے پس ہم نے ہلاک کر ڈالا جو ان سے زیادہ طاقتور تھے اور گزر چکا ہے حال پہلے لوگوں کا “۔ وکم ارسلنا من نبی فی الاولین۔ یہاں کم خبر یہ ہے، یہاں کثرت معنی پایا جاتا ہے معنی ہے ہم نے جو انبیاء بھیجے ان کی تعداد کتنی ہی زیادہ ہے جس طرح فرمایا : کم تر کو امن جنت و عیون۔ (الدخان) انہوں نے کتنے ہی زیادہ باغات اور چشمے چھوڑے۔
Top