تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 56. Al-Waaqia · Ayah 85

  1. وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ﴿85﴾

    1. وَنَحْنُاور ہم
    2. اَقْرَبُ اِلَيْهِزیادہ قریب ہوتے ہیں اس کی طرف
    3. مِنْكُمْتمہاری نسبت
    4. وَلٰكِنْ لَّالیکن نہیں
    5. تُبْصِرُوْنَتم دیکھ پاتے
Translation · Al-Qurtubi
اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے
Tafseer · Al-Qurtubi
ونحن اقرب الیہ منکم، ہم قدرت، علم اور رئویت میں تمہاری بنسبت اس کے زیادہ قریب تھے۔ عامر بن عبد القیس نے کہا : میں نے کسی چیز کو نہیں دیکھا مگر میں نے اللہ تعالیٰ کو اپنی بنسبت اس کے زیادہ قریب دیکھا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ ارادہ کیا کہ ہمارے بھیجے ہوئے جو اس کی روح کو قبض کرنے کے ذمہ دار تھے وہ تمہاری بنسبت اس کے زیادہ قریب تھے۔ ولکن لا تبصرون۔ یعنی تم انہیں دیکھتے۔