Al-Qurtubi - Al-Hadid : 5
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
لَهٗ : اسی کے لیے ہے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین کی وَاِلَى اللّٰهِ : اور اللہ ہی کی طرف تُرْجَعُ : لوٹائے جاتے ہیں الْاُمُوْرُ : سب کام
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں
لہ ملک السموات والارض یہ تکرار تاکید کے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی حقیقت میں مبعود ہے۔ والی اللہ ترجع الامور۔ امور سے مراد آخرت میں مخلوقات کے امور ہیں۔ حضرت حسن بصری، اعرج، یعقوب، ابن عامر، ابو حیوہٗ ابن محیصن، حمید، اعمش، حمزہ، کسائی اور خلف نے ترجع پڑھا ہے (4) باقی قراء نے ترجع پڑھا ہے۔ یولج الیل فی النھار ویلجھ النھار فیل اللیل سورة آل عمران میں یہ بحث گزر چکی ہے۔ ھو علیم بذات الصدور۔ اس پر ضمائر مخفی نہیں، جس کی یہ صفت ہو تو جائز نہیں کہ اس کے غیر کی عبادت کی جائے۔ (امنوا باللہ ورسولہ۔۔۔۔ ) 1 ؎۔ تفسیر ماوردی، جلد 5، صفحہ 470 2 ؎۔ ایضاً 3 ؎۔ ایضاً 4 ؎۔ المحرر الوجیز، جلد 5، صفحہ 258 امنوا باللہ ورسولہ یعنی اس امر کی تصدیق کرو کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور حضرت محمد ﷺ اس کے رسول ہیں۔ وانفقوا اور صدقہ کرو۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : مراد فرض زکوٰ ہے (1) ایک قول یہ کیا گیا ہے : مراد فرض زکوٰۃ کے علاوہ طاعات کی صورتیں ہیں (2) اور وہ چیزیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کا قرب عطاء کرتی ہیں۔ مما جعلکم مستخلفین فیہ یہ دلیل ہے کہ اصل ملک اللہ تعالیٰ کے لیے بندے کا صرف اتنا کام ہے کہ وہ اس میں ایسا تصرف کرے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو راضی کرے اور اس پر اللہ تعالیٰ اسے جنت عطاء فرمائے۔ جس نے ان اموال سے حقوق اللہ میں خرچ کیا اور اس پر ان میں سے انفاق آسان ہوا جس طرح ایک آدمی کے لیے غیر کے مال میں سے مال خرچ کرنا آسان ہوتا ہے جب وہ اسے خرچ کرنے کی اجازت دے تو اس کے لیے بڑا ثواب اور اجر عظیم ہوگا۔ حضرت حسن بصری نے کہا : مستخلفین فیہ سے مراد ہے کہ تمہیں تمہارے پہلوں کے مال کا وارث بنا دیتا ہے۔ یہ چیز اس امر پر دال ہے کہ یہ اموال حقیقت میں تمارے نہیں تو صرف ان میں نائب اور وکیل ہو تو اس فرصت کو غنیمت سمجھو کہ قبل اس کے کہ یہ مال تمہارے ہاتھ سے نکل کر تمہارے بعد تک جا پہنچیں تم اس میں حق بجا لائو۔ فالذین امنوا منکم وانفقوا لھم اجر کبیر۔ تم میں سے جو ایمان لائے اور جس نے اعمال صالحہ کیے، اللہ کی راہ میں مال خرچ کیا ان کے لیے جنت ہے۔
Top