تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 61. As-Saff · Ayah 7
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿7﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم ہے
- مِمَّنِ افْتَرٰىاس سے جو گھڑے
- عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَاللہ پر جھوٹ کو
- وَهُوَ يُدْعٰٓىحالانکہ وہ بلایا جاتا ہو
- اِلَى الْاِسْلَامِاسلام کی طرف
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
Translation · Al-Qurtubi
اور اس سے ظالم کون کہ بلایا جائے تو اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Tafseer · Al-Qurtubi
تفسیر
ومن اظلم یعنی اس سے بڑھ کو کوئی ظالم نہیں۔ ممن افتری علی اللہ الکذب اس کے بارے میں گفتگو پہلے کئی بار گزر چکی ہے۔ وھو یدعی الی الاسلام اس آدمی پر تعجب کا اظہار کیا جا رہا ہے جس نے معزات کے ظاہر ہونے کے بعد حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت محمد ﷺ کا انکار کیا۔ طلحہ بن مصرف نے وھو یدعی قراءت کی ہے، یعنی وہ منسوب ہوتا ہے۔ یدعی اور ینتمسبو دونوں برابر ہیں۔ واللہ ……۔ اللہ تعالیٰ کے فیصلہ میں ہے کہ اس پر گمراہی کی مہر لگائی جائے گی۔