تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 66. At-Tahrim · Ayah 7
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿7﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْااے لوگو جنہوں نے کفر کیا
- لَا تَعْتَذِرُوانہ تم معذرت کرو
- الْيَوْمَآج کے دن
- اِنَّمَا تُجْزَوْنَبیشک تم جزا دئیے جارہے ہو
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
Translation · Al-Qurtubi
کافرو ! آج بہانے مت بناؤ جو عمل تم کیا کرتے تھے انہی کا تم کو بدلہ دیا جائے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
یایھا الذین کفروا لاتعتذر وا الیوم تمہاری معذرت کوئی نفع نہیں دیتی۔ یہ نہی مایوسی کو ثابت کرنے کیلئے ہے۔ انما تجزون ما کنتم تعملون۔ تم دنیا میں جو کچھ عمل کرتے رہے ہو اس کا تمہیں بدلہ دیا جائے گا، اس کی مثل فیومئذ لا ینفع الذین ظلموا معذرتھم ولا ھم یستعتبون۔ (الروم)