تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 68. Al-Qalam · Ayah 8
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ﴿8﴾
- فَلَاپس نہ
- تُطِعِتم اطاعت کرو
- الْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والوں کی
Translation · Al-Qurtubi
تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا۔
Tafseer · Al-Qurtubi
مشرکین کے ساتھ دوستی اور میلان سے منع کیا۔ وہ نبی کریم ﷺ کو دعوت دیتے کہ آپ ﷺ ان کے بارے میں کچھ نہ کہیں، وہ آپ ﷺ کے بارے کچھ نہ کہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ ان کے ساتھ دسوتی اور ان کی طرف میلان کفر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ولولا ان ثبتنک لقد کدت ترکن الیھم شیاً قلیلاً ۔ (الاسرائ) ۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : آپ ﷺ جھٹلانے والوں کی ان باتوں میں اطاعت نہ کریں جن باتوں میں وہ آپ ﷺ کو اپنے خبیث دین کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ یہ آیت مشرکین قریش کے بارے میں نازل ہوئی جب انہوں نے اپنے آباء کے دین کی طرف دعوت دی۔