Al-Qurtubi - Al-Haaqqa : 21
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ
فَهُوَ : تو وہ فِيْ عِيْشَةٍ : عیش میں ہوگا۔ زندگی میں ہوگا رَّاضِيَةٍ : دل پسند
پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا
فھو فی عیشۃ راضیۃ۔ وہ ایسی زندگی میں ہوگا جس پر وہ راضی ہوگا اس میں کوئی نپاسندیدہ چیز نہ ہوگ ی۔ ابو عبیدہ اور فراء نے کہا، راضیۃ سے مراد مرضیۃ ہے جس طرح تیرا قول ہے : ماء دافق یہ مدفوق کے معنی میں ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ ذات رضا کے معنی میں ہے یعنی اس سے اس کا صاحب راضی ہوگا، جس طرح لابن اور تامر سے مراد دودھ والا کھجور والا ہے۔ صحیح میں نبی کریم ﷺ سے مروی ہے : ” وہ زندہ رہیں گے کبھی بھی نہیں مریں گے، وہ صحت مند رہیں گے وہ کبھی بھی بیمار نہیں ہونگے وہ نعمتوں میں ہونگے کبھی تکلیف نہ دیکھیں گے، وہ جوان رہیں گے کبھی بھی بوڑھے نہ ہوں گے۔ “ (1)
Top