Al-Qurtubi - Al-Haaqqa : 3
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ
وَمَآ اَدْرٰىكَ : اور کیا تم سمجھے مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
اور تم کو کیا معلوم ہے کہ وہ سچ مچ ہونیوالی کیا ہے
وما ادرک ما الحآقۃ۔ یہ بھی جملہ استفہامیہ ہے یعنی کس چیز نے مجھے بتایا کہ وہ دن کیا چیز ہے نبی کریم ﷺ قیامت کے بارے میں آگاہ تھے مگر صفت کے اعتبار سے، اس کی تفخیم شان کے لئے کہا گیا۔ وما ادراک ماھی گویا جب آپ ﷺ نے اس کا معائنہ کیا تو تو اس کو جانتا ہی نہیں۔ یحییٰ بن سلام نے کہا، مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ قرآن حکیم میں جہاں بھی وما آدرک ہے اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس سے آگاہ کردیا اور علم عطا فرما دیا اور جہاں بھی وما یدریک ہے اس کے بارے میں علم عطا نہیں فرمایا (1) سفیان بن عینیہ نے کہا، ہر وہ چیز جس کے بارے میں فرمایا، وما آدرک اس کے بارے میں خبر دی اور ہر وہ چیز جس کے بارے میں فرمایا : وما یدریک اس کے بارے میں خبر نہیں دی گئی۔
Top