تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 22

  1. اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ﴿22﴾

    1. اِلَّا الْمُصَلِّيْنَسوائے نمازیوں کے
Translation · Al-Qurtubi
مگر نماز گزار
Tafseer · Al-Qurtubi
الا المصلین۔ یہ اس پر دال ہے کہ اس سے ماقبل کلام کفار کے بارے میں ہے۔ انسان اسم جنس ہے اس کی دلیل استثناء ہے جو اس کے بعد ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ان الانسان لفی خسر۔ الا الذین امنوا (العصر) نخعی نے کہا، مصلین سے مراد فرض نماز ادا کرن والے ہیں۔ حضرت ابن مسعود نے کہا، جو نماز کو وقت پر ادا کرتے ہیں جاں تک اس کو ترک کرنے کا تعلق ہے تو یہ کفر ہے (1) ایک قول یہ کیا گیا ہے : مراد صحابہ ہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : مراد عام مومن ہیں کیونکہ وہ زیادہ جزع فزع پر غالب آجاتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے رب پر اعتماد اور یقین ہوتا ہے الذین ھم علی صلاتھم دا آئمون۔ یعنی اپنے وقت پر نمازوں کو ادا کرتے ہیں۔ عقبہ بن عامر نے کہا : یہی وہ لوگ ہیں جب نماز ادا کرتے ہیں تو دائیں اور بائیں متوجہ نہیں ہوتے۔ دائم کا معنی ساکن ہے اسی معنی میں یہ ارشاد ہے : نھی عن البول فی الماء الدائم کھڑے پانی میں پیشاب کرنے سے منع کیا۔ ابن جریج اور حضرت حسن بصری نے کہا، مراد وہ لوگ ہیں جو نقلی نماز زیادہ پڑھتے ہیں (2)