تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 34

  1. وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ﴿34﴾

    1. وَاور
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. هُمْ عَلٰي صَلَاتِهِمْوہ اپنی نمازوں پر
    4. يُحَافِظُوْنَحفاظت کرتے ہیں
Translation · Al-Qurtubi
اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
والذین ھم علی صلاتھم یحافظون۔ قتادہ نے کہا، علی صلاتھم سے مراد نماز کے وضو، اس کے رکوع اور اس کے سجدہ کی محخافظت کرتے ہیں۔ ابن جریج نے کہا، مراد نفلی نماز ہے۔ سورة مومنون میں یہ بحث گزر چکی ہے۔ دوام مخافظت کے خلاف ہے اس پر ان کے دوام کا مطلب ہے کہ وہ اس کی ادائیگی پر محافظت کرتے ہیں اس میں کوئی نقص واقع نہیں کرتے اور اس کی ادائیگی میں غفلت کر کے کسی اور شغل میں مصروف نہیں ہوتے۔ اس پر محافظت کا مطلب ہے اس کا وضو اچھی طرح کرتے ہیں، وقت پر نماز ادا کرتے ہیں، اس کے ارکان کو قائم کرتے ہیں اور اس کی سنتوں اور آداب کو مکمل کرتے ہیں اور اس کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں۔ ضائع ہونے کی صورت یہ ہے کہ وہ گناہوں کا ارتکاب کریں۔ دوام نفس نماز کی طرف راجع ہے اور محافظت کا تعلق اس کے احوال سے ہے اولئک فی جنت مکرمون۔ اللہ تعالیٰ نے مختلف قسم کی کرامتوں کے ساتھ انہیں عزت دی ہے۔