تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 71. Nooh · Ayah 24

  1. وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا١ۚ۬ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا﴿24﴾

    1. وَقَدْاور تحقیق
    2. اَضَلُّوْاانہوں نے بھٹکا دیا
    3. كَثِيْرًابہت بسوں کو
    4. وَلَااور نہ
    5. تَزِدِتو اضافہ کر
    6. الظّٰلِمِيْنَظالموں کو
    7. اِلَّا ضَلٰلًامگر گمراہی میں
Translation · Al-Qurtubi
(پروردگار) انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے اور تو ان کو اور گمراہ کر دے
Tafseer · Al-Qurtubi
ولا تزد الظلمین الا ضلاً ۔ ضلال سے مراد عذاب ہے (1) یہ ابن بحر کا قول ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے دلیل قائم کی گئی ہے۔ ان المجرمین فی ضلل وسعر۔ (القمر) ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہاں ضلال سے مراد خسارہ ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس سے مراد مال اور اولاد کا فتنہ ہے۔ اس کا احتمال موجود ہے۔