تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 71. Nooh · Ayah 5
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًاۙ﴿5﴾
- قَالَ رَبِّاس نے کہا اے میرے رب
- اِنِّىْبیشک میں نے
- دَعَوْتُمیں نے پکارا
- قَوْمِيْاپنی قوم کو
- لَيْلًا وَّنَهَارًارات کو اور دن کو
Translation · Al-Qurtubi
جب لوگوں نے نہ مانا تو نوح نے خدا سے عرض کیا کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا
Tafseer · Al-Qurtubi
لیلاً و نھاراً ۔ کا معنی ہے مخفی طریقہ سے اور اعلانیہ طریقہ سے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : میں نے پے در پے دعوت دی۔ فلم یزدھم دعآئی الافرار۔ میری دعوت ایمان سے دور کرتی ہے۔ عام قرأت دعائی میں یاء کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ کوفہ کے قراء، یعقوب اور دوری نے ابو عمر سے اس کے سکون کی روایت نقل کی ہے۔