تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 48
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ﴿48﴾
- فَمَا تَنْفَعُهُمْاور انہیں نفع نہ دیا
- شَفَاعَةُسفارش
- الشّٰفِعِيْنَسفارش کرنے والوں
Translation · Al-Qurtubi
تو (اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دیگی
Tafseer · Al-Qurtubi
فماتنفعھم شفاعۃ الشافعین۔ یہ گناہ گاروں کے حق میں شفاعت کے صحیح ہونے کی دلیل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل توحید میں سے کچھ لوگوں کو گناہوں کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا پھر ان کی شفاعت کی جائے گی اللہ تعالیٰ ان کے موحد ہونے اور شفاعت کی وجہ سے ان پر رحم فرمائے گا اور انہیں جہنم سے نکال دے گا۔ کفار کو کوئی شفیع نہیں ہوگا، جوان کے بارے میں شفاعت کرے، حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا، تمہارے نبی چار میں سے چوتھے نمبر پر شفاعت کریں گے۔ حضرت جبرائیل امین پھر حضرت ابراہیم پھر حضرت موسیٰ یا حضرت عیسیٰ (علیہم السلام) پھر تمہارے نبی ﷺ پھر ملائکہ، پھر انبیاء، پھر صدیق پھر شہدائ، ایک قوم جہنم میں رہ جائے گی تو انہیں کہا جائے گا تمہیں کس چیز نے جہنم میں داخل کیا ؟ تو وہ کہیں گے ہم نماز نہیں پڑھتے تھے اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا، یہی لوگ جہنم میں رہ جائیں گے ہم نے اس کی سند کتاب التذکرہ میں ذکر کی ہے۔