تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 75. Al-Qiyaama · Ayah 36
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ﴿36﴾
- اَيَحْسَبُکیا وہ گمان کرتا ہے
- الْاِنْسَانُانسان
- اَنْ يُّتْرَكَکہ وہ چھوڑدیا جائیگا
- سُدًىمہمل (یونہی)
Translation · Al-Qurtubi
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
ایحسب الانسان ان یترک سدی۔۔۔ تا۔۔۔۔ الموتی۔
ایحسب الانسان ان یترک سدی۔ کیا انسان گمان کرتا ہے کہ اسے مہمل چھوڑ دیا جائے گانہ اسے حکم دیا جائے گا نہ اسے نہی کی جائے گی، یہ ابن زید اور مجاہد نے کہا، اسی سے اہل سدی ہے جو اونٹ چرواہے کے بغیر چرتے ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اسے قبر میں ہمیشہ کے لیے اس طرح چھوڑ دیا جائے گا اسے دوبارہ نہیں اٹھایاجائے گا۔ شاعر نے کہا : فاقسم باللہ جھد الیمین ما ترک اللہ شیا سدی۔ میں اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو مہمل نہیں چھوڑا۔
الم یک نطفۃ من منی یمنی۔ پانی کا قطرہ جسے رحم میں ٹپکایا جاتا ہے۔ منی کو منٰی اس لیے کہتے ہیں کیونکہ وہاں جانور ذبح کیے جاتے ہیں یہ بحث پہلے گزرچکی ہے نطفہ کا معنی تھوڑا پانی ہے کہتے ہیں، نطف الماء، جب وہ قطرہ قطرہ گرے کیا وہ مرد کی پشت اور عورت کی سینے کی ہڈیوں میں قلیل پانی نہ تھا ؟ حفص نے اسے منی یمنی پڑھا ہے۔ ابن محیصن، مجاہد، یعقوب اور عیاش نے ابوعمرو سے یہی روایت نقل کی ہے ابوعبید نے لفظ منی کی وجہ سے یاء کے ساتھ قرات کو اختیار کیا ہے جب کہ باقی قراء نے لفظ نطفہ کی وجہ سے تمنی پڑھا ہے ابوحاتم نے اسے پسند کیا ہے۔