تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 77. Al-Mursalaat · Ayah 41

Tafseer
  1. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿41﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الْمُتَّقِيْنَپرہیزگار (جمع)
    3. فِيْ ظِلٰلٍسایوں میں
    4. وَّعُيُوْنٍاور چشموں
Translation · Al-Qurtubi
بیشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
ان المتقین فی ظلل وعیون۔۔۔ تا۔۔۔۔ للمکذبین۔ یہاں اس چیز کے بارے میں خبر دی ہے جس کی طرف متقی لوٹیں گے، ظلل سے مراد درختوں اور محلات کے سائے ہیں یہ اس سایہ کی جگہ ہوں گے جو تین شاخوں والا ہوگا، سورة یاسین میں ہے، ھم وازواجھم فی ظلل علی الارائک متکئون۔ یاسین) وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں ہوں گی پلنگوں پر ٹیک لگائے ہوئے۔ ان کے لیے وہ پھل ہوں گے جس کی تمنا کریں گے، عام قراء کی قرات ظلال ہے۔ اعرج، زہری اور طلحہ نے ظلل پڑھ ا ہے، جو ظللہ کی جمع ہے یعنی جنت میں وہ سائے میں ہوں گے۔ کھاؤ پیو یعنی متقین کو آخرت میں یہ کہا جائیگا جب کہ مشرکین کو کہا جائے گا اگر تم کوئی حیلہ کرسکتے ہو توحیلہ کرو، کلو واشربوا یہ متقین کی ضمیر سے حال ہے جو ضمیر فی ظلل کی ظرف میں ہے یعنی جار مجرور جس شبہ فعل کے متعلق ہے اس میں جو ضمیر ہے اس سے حال ہے جو شبہ فعل مستقرون ہے انہیں یہ کہا جائے گا، ہم انہیں بدلہ دیں گے جنہوں نے دنیا میں حضرت محمد ﷺ کی تصدیق اور اپنے اعمال میں احسان سے کام لیا۔