تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 77. Al-Mursalaat · Ayah 46
Tafseerكُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ﴿46﴾
- كُلُوْاتم کھاؤ
- وَتَمَتَّعُوْااور تم فائدہ اٹھالو
- قَلِيْلًاتھوڑا
- اِنَّكُمْبیشک تم
- مُّجْرِمُوْنَمجرم (جمع)
Translation · Al-Qurtubi
(اے جھٹلانے والوں) تم کسی قدر کھالو اور فائدے (اٹھالو) تم بیشک گنہگار ہو
Tafseer · Al-Qurtubi
کلواوتمتعوا۔۔ تا۔۔ للمکذبین۔
اس کلام کو متقین کے متعلق کلام سے قبل کلام کی طرف پھیرا جائیگا، یہ کلام وعید اور دھمکی ہے یہ المکذبین سے حال ہے مطلب یہ ہوگا کہ جس وقت انہیں یہ کہا جائیگا اس وقت ان کے لیے ہلاکت ثابت ہوگی کیونکہ تم مجرم ہو یعنی کافر ہو تم ایسا عمل (شرک وکفر) کرنے والے ہو جو تمہیں آخرت میں نقصان پہنچائے گا۔