Al-Qurtubi - An-Naba : 33
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ
وَّكَوَاعِبَ : اور نوخیز لڑکیاں اَتْرَابًا : ہم عمر
اور ہم عمر نوجوان عورتیں
وکواعب اترابا۔ کو اعب کعب کی جمع ہے اس کا معنی ابھری ہوئی چیز ہے اس کا یوں باب چلایا جاتا ہے، کعبت الجاریہ، تکعب کعوبا، کعبت تکعب تکعیبا، اور نھدت تنھد نھودا۔ ضحاک نے کہا، ککواعب العذاری، دو شیزاؤں کے ابھرے ہوئے سینے، اس معنی میں قیس بن عاصم کا شعر ہے۔ وکم من حصان قد حوینا کریمہ، ومن کا عب لوتدر ما البوس معصر۔ کتنی ہی پاکدامن معزز عورتوں کو ہم نے جمع کیا اور کتنی ہی ابھرے ہوئے سینوں والی بلوغت کو عمر کو پہنچے والی بچیوں کو جمع کیا جو نہیں جانتی جنگ کیا ہوتی ہے۔ اترابا کا معنی ہے ہم عمر، اس کی وضاحت سورة واقعہ میں گزرچکی ہے اس کا واحد ترب ہے۔
Top