تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 30
Tafseerوَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ﴿30﴾
- وَالْاَرْضَ بَعْدَاور زمین کو بعد
- ذٰلِكَاس کے
- دَحٰىهَااس نے بچھا دیا
Translation · Al-Qurtubi
اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
Tafseer · Al-Qurtubi
والارض بعد ذالک دحاھا۔ یعنی اسے پھیلا دیا، یہ آیت اس امر کی طرف اشارہ کرتی ہے زمین کی تخلیق آسمان کی تخلیق کے بعد ہوئی ہے اس کے بارے میں گفتگو سورة بقرہ میں، ھوالذی خلق لکم مافی الارض جمیعا ثم استوی الی السماء، کے تحت گزرچکی ہے عرب کہتے ہیں، دحوت الشئی ادحوہ دحوا۔ جب تو اسے پھیلائے، شتر مرغ کے گھونسلے کو ادحی کہتے ہیں کیونکہ وہ زمین پر پھیلایا گیا ہوتا ہے، امیہ بن ابی صلت نے کہا : وبث الخلق فیھا اذا دحاھا، فھم قطانھا حتی التنادی۔ جب زمین کو پھیلادیا تو اس میں مخلوق کو پھیلادیا پس یہ روز قیامت تک اس کے مکین ہیں۔
مبرد نے یہ شعر پڑھاـ: دحاھا فلما راھا استوت، علی الماء ارسی علیھا الجبال۔ زمین کو پھیلایا جب اسے دیکھا کہ وہ پانی پر قرا پکڑ گئی ہے تو اس پر پہاڑوں کو گاڑ دیا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، دحاھا کا معنی ہے برابر کرنا، زید بن عمرو کا قول ہے۔ دحاھا فلما استوت شدھا، باید وارسی علیھا الجبال۔ اسے ہموار کیا جب وہ ہموار ہوگئی تو اسے ہاتھوں کے ساتھ مضبوط کیا اور اس پر پہاڑوں کو گاڑ دیا۔ حضرت ابن عباس سے روایت مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو تخلیق کرنے سے ایک دوہزار سال پہلے کعبہ بنایا اور چارستونوں پر اس پانی پر رکھا پھر بیت اللہ کے نیچے سے زمین کو پھیلایا بعض علماء نے یہ ذکر کیا کہ بعد کالفط مع کے معنی میں ہے گویا فرمایا، اس کے ساتھ ہی زمین کو پھیلادیاجس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے عتل بعد ذالک زنیم۔ القلم) اس ایت میں بھی بعد، مع کے معنی میں ہے اس معنی میں عربوں کا قول ہے، انت احمق وانت بعد ھذا سی الخلق، تو احمق ہے ساتھ ہی ساتھ بداخلاق ہے۔ شاعر نے کہا : فقلت لھا عنی الیک فاننی، حرام وانی بعد ذالک لبیب۔ میں نے اسے کہا تو مجھ سے دور ہوجابے شک میں محروم ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ میں دانش مند ہوں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے بعد، قبل کے معنی میں ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ولقد کتبنا فی الزبور من بعد الذکر۔ الانبیاء 105) اس آیت میں بعد کا لفظ پہلے کی معنی میں ہے ابوخراش ہذلی نے کہا، حمدت الھی بعد عروۃ اذ نجا، خراش وبعض الشر اھون من بعض۔ میں نے عروہ سے پہلے اپنے اللہ کی حمد کی کیونکہ خراش نجات پاچکا تھا بعض مصیبتیں دوسروں سے آسان ہوتی ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے : خراش نے عروہ سے پہلے نجات پائی تھی ایک قول یہ کیا گیا ہے دحاھا کا معنی ہے اس میں ہل چلایا اور اس کو پھاڑا یہ ابن زید کا نقطہ نظر ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کا معنی ہے اسے خوراک کے لی تیار کیا، معنی قریب قریب ہے، عام قراء کی قرات نصب کے ساتھ ہے یعنی دحا الارض۔ حضرت حسن بصری اور عمرو بن میمون نے الارض کو مرفوع پڑھا ہے کیونکہ ضمیر اس کی طرف لوٹتی ہے یوں باب ذکر کیا جاتا ہے، دحا یدحوا دحوا۔ دحی یدحی دحیا، جس طرح، طغی، یطغی، یطغوا اور طغی یطغی، ہے اس طرح محا، یمحوا، یمحی اس طرح لحی العود یلجی ویلجوا جس نے مضارع کا صیغہ یدحو کہا، وہ دحوت کہتا ہے اور جو یدحی کہتا ہے وہ دحیت کہتا ہے۔