تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 39
Tafseerفَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ﴿39﴾
- فَاِنَّتو بیشک
- الْجَحِيْمَجہنم ہی
- ھِيَ الْمَاْوٰىوہ ٹھکانہ ہوگی
Translation · Al-Qurtubi
اس کا ٹھکانا دوزخ ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
فان الجحیم ھی الماوی۔ الماوی میں الف لام مضاف الیہ ھاء کے عوض میں ہے۔
واما من خاف مقام ربہ، وہ اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرا، ربیع نے کہا، مراد ہے قیامت کے روز اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے دڑا۔ قتادہ کہا کرتے تھے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک ایسا مقام ہے مومن جس سے ڈرتے ہیں مجاہد نے کہا، اس سے مراد وہ دنیا میں ذنب کے مواقع پر اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اور گناہوں کا قلع قمع کرتا ہے، اس کی مثل ولمن خاف مقام ربہ جنتان۔ الرحمن) جو اپنے رب کے حضور کے کھڑا ہونے سے ڈر اس کے لیے دو جنتیں ہیں۔
ونھی النفس عن الھوی۔ جس نے معاصی اور محارم سے اپنے نفس کو روکا رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، خواہش نفس کو ترک کرنا جنت کی چابی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، واما من خاف مقام ربہ ونھی النفس عن الھوی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا، تم ایسے زمانہ میں ہو جس میں حق خواہش نفس کی قیادت کرتا ہے اور عنقریب ایسا زمانہ آئے گا جس میں خواہش نفس حق کی قیادت کرے گی، ہم ایسے زمانہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں۔