تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 29

Tafseer
  1. وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ﴿29﴾

    1. وَّزَيْتُوْنًااور زیتون
    2. وَّنَخْلًااور کھجور
Translation · Al-Qurtubi
اور زیتون اور کجھوریں
Tafseer · Al-Qurtubi
وزیتوناونخلا، وحدائق غلبا۔ زیتون، زیتون کا درخت ہے، نخلا سے مراد کھجور کا درخت ہے، حدائق سے مراد باغات ہیں جس کا واحد حدیقہ ہے کلبی نے کہا، کھجور اور درختوں میں سے جس کی چار دیواری ہو اسے حدیقہ کہتے ہیں اگر چار دیواری نہ ہوتوا سے حدیقہ نہیں کہتے، غلب سے مراد جس کے درخت موٹے ہوں یہ جملہ بولا جاتا ہے، شجرۃ غلباء، شیر کو بھی اغلب کہتے ہیں کیونکہ اس کی گردن موٹی ہوتی ہے وہ کسی طرف متوجہ ہوتا ہے تومکمل طور پر متوجہ ہوتا ہے عجاج نے کہا، مازلت یوم البین الوی صلبی، والراس حتی صرت مثل الاغلب۔ جدائی کے روز میں لگاتار اپنی پشت اور سر کو موڑتا رہا یہاں تک میں شیر کی طرح ہوگیا۔ حدیقہ غلباء اسے کہتے ہیں جو گھنا ہو اسی طرح حدائق غلب اور اغلولب العشب اسے کہتے ہیں جب جڑی بوٹیاں ایک دوسرے میں داخل ہوجائیں، حضرت ابن عباس نے کہا، الغلب، اغلب اور غلباء کی جمع ہے اس سے مراد موٹے درخت ہیں آپ سے ہی یہ مروی ہے، اس سے مراد لمبے درخت ہیں قتادہ اور ابن زید نے کہا، غلب سے مراد کھجور کے اچھے درخت ہیں ابن زید اور عکرمہ سے مروی ہے موٹے تنوں والوں کو کہتے ہیں، مجاہد نے کہا، جن کی شاخیں باہم پیوست ہوں۔