تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 31
Tafseerوَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ﴿31﴾
- وَّفَاكِهَةًاور پھل
- وَّاَبًّااور چارہ
Translation · Al-Qurtubi
اور میوے اور چارا
Tafseer · Al-Qurtubi
وفاکھۃ وابا۔ جسے لوگ کھاتے ہیں جیسے درختوں کے پھل جس طرح انجیر، اخروٹ، وغیرہ، اب، سے مراد ایسی گھاس جسے جانور کھاتے ہیں حضرت ابن عباس اور حضرت حسن بصری نے کہا، اب ان چیزوں کو کہتے ہیں جنہیں زمین اگاتی ہے لوگ اسے نہیں کھاتے، جسے انسان کھاتے ہیں اسے حصید کہتے ہیں اسی معنی میں شاعر کا قول ہے جو اس نے نبی کریم کی مدح میں کہا : لہ دعوہ میمونہ ریھا الضبا، بھاینبت اللہ الحصیدۃ والابا۔ آپ کی دعوت مبارک ہے اس کی خوشبو بادصبا جیسی ہے اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ حصیدہ اور اب اگاتا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، اس کو اب اس لیے کہتے ہیں کیونکہ اس کا قصد کیا جاتا ہے اور اسے کاٹنے کے لیے اس کی طرف جایا جاتا ہے اب اور ام دونوں ہم معنی میں ہیں شاعر نے کہا : جدمنا قیس ونجد دارنا، ولنا الاب بہ المکرع۔ ہماری اصل (جداعلی) قیس ہے اور نجد ہمارا ملک ہے وہاں ہمارے لیے بہترین گھاس اور عمدہ پانی ہے۔ ضحاک نے کہا، اب، اس چیز کو کہتے ہیں جو روئے زمین پر اگے ابورزین نے بھی اسی طرح کہا ہے اس سے مراد نباتات ہے اس پر حضرت ابن عباس کا قول دلالت کرتا ہے اب سے مراد وہ چیز ہے جسے زمین اگاتی ہے جسے لوگ اور چوپائے کھاتے ہیں۔ حضرت ابن عباس اور ابی طلحہ کہتے ہیں، اب سے مراد تازہ پھل ہیں ضحاک نے کہا اس سے مراد خاص طور پر انجیر ہے، حضرت ابن عباس سے یہی مروی ہے، شاعر نے کہا، فمالھم مرتع للسوا، والاب عندھم یقدر۔ ان کے ہاں جو چوپاؤں کے لیے چراگاہیں نہیں اور خوراک بھی ان کے پاس کم ہے۔
کلبی نے کہا پھلوں کے بغیر ہر نباتات مراد ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے، فاکھۃ سے مرادتازہ پھل اور اب سے مراد خشک پھل ہیں ابراہیم تیمی نے کہا، حضرت ابوبکر سے فاکھۃ اور اب کی تفسیر پوچھی گئی فرمایا کون سا آسمان مجھے سایہ دے گا اور کون سی زمین مجھے اٹھائے گی جب میں کتاب اللہ کی تفسیر میں ایسی بات کروں جو میں جانتا ہی نہ ہوں۔ حضرت انس نے کہا، میں نے حضرت عمر بن خطاب کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا پھر فرمایا ان سب کو تم ہم نے پہچان لیا یہ اب کیا ہے پھر آپ نے اپنا عصا اٹھایاجو آپ کے ہاتھ میں تھا فرمایا اللہ کی قسم یہ توتکلف ہے اے ابن ام عمر، تجھ پر کیا حرج ہوگا اگر تو نہیں جانتا کہ اب کیا ہے ؟ پھر فرمایا س کتاب سے جو چیز تمہارے لیے واضح ہے اس کی پیروی کرو اور جو واضح نہ ہو اس کو چھوڑ دو ، نبی کریم سے مروی ہے سات چیزوں سے تمہیں پیدا کیا گیا سات چیزوں سے تمہیں رزق دیا گیا، سات اعضاء پر اللہ تعالیٰ کے لیے سجدہ کرو۔ رسول اللہ نے سات چیزوں سے پیدا گیا ہے یہ مراد لیا ہے، نطفہ، علقہ، مضغہ، سات چیزوں سے رزق دیا گیا ہے یہ مراد لیا، ہم نے اس میں دانا، انگوراگایا اور پھل، ، پھر کہا، ابایہ چیز اس امر پر دلالت کرتی ہے یہ انسان کا رزق نہیں یہ جانور کے لیے خاص ہے۔